ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان فلم اداکار وکی کوشل کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کرتی نظر آئیں گی۔میڈاک بینر تلے بننے والی اس فلم میں وکی کوشل اور سارہ علی خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کا نام ‘زرا ہٹ کے زرا بچ کے ‘ یا ‘گھر گھر کی بات’ میں سے کوئی ایک ہوسکتا ہے ۔ یہ ایک فیملی فلم ہے ۔ اس میں وکی اندور کے نوجوان کے کردار میں ہیں۔ اس فلم کے لیے انھوں نے ہندی کو اندوری لہجے میں بولنے کا لہجہ بھی سیکھا ہے ۔ سارہ کے کردار کو پروپر اندور سے نہیں رکھا گیا ہے ۔ وکی اور سارہ کی فلم صرف سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے ۔