سارہ علی خان پوجا کرنے کیلئے کیلئے مندر پہنچ گئی

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ فلم نے اب تک باکس آفس پر زبردست کمائی کی ہے لیکن اس فلم کے بعد سارہ علی خان ایک ویڈیو کے نئے پر سوشل میڈیا پر بحث ہورہی ہے۔ سارہ علی خان اس ویڈیو میں اجین کے مہاکالیشور مندر میں پوجاکررہی ہیں ۔ سارہ علی خان کی یہ ویڈیو آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا دو حصوں میں بٹ گیا ہے۔ جہاں ایک طرف سارہ علی خان کی حمایت کا اظہارکیاگیا وہیں دوسری طرف ٹرولز نے اداکارہ پر خوب جملے کسے ۔ فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی تشہیرکے دوران سارہ علی خان ایک کے بعد ایک مندر پہنچیں۔ جس کی وجہ سے اداکارہ کو سوشل میڈیا پر بھی کافی ٹرول کیا گیا لیکن اس سے اداکارہ پرکوئی فرق نہیں پڑا۔ اب فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے کے ہٹ ہونے کے بعد سارہ علی خان ایک بار پھر مہاکالیشورکی سیر کرنے اْجین پہنچ گئی ہیں۔ اس سے متعلق اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں اداکارہ بھگوان کی پوجا میں مگن دکھائی دے رہی ہیں۔