اننت پور۔/18 ڈسمبر، ( این ایس ایس ) تلگودیشم کے قومی صدر اور آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکمراں جماعت کے قائدین نے ریاست کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا ساری دنیا جانتی ہے کہ اس ریاست اور اس کے عوام کو کس نے ترقی دلائی ہے۔ نائیڈو گنٹور میں اپنی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔