مارچ کے پہلے ہفتہ میں نئی دہلی میں منعقد شدنی ایونٹ میں خواتین کے امپاورمنٹ پر توجہ دی جائے گی
حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( ایجنسیز) : ساریز ٹو سوٹس کے افتتاحی ’ گلوبل یونٹی ان ڈائیورسٹی ۔ امپاورمنٹ انڈیا 2019 ‘ ایونٹ میں ، جو مارچ کے پہلے ہفتہ میں نئی دہلی میں منعقد ہوگا ۔ برطانیہ ، امریکہ اور ہندوستان کے کارپوریٹ چیف ڈائیورسٹی آفیسرس ، جہدکار ، ٹراویلرس اور تھاٹ لیڈرس شرکت کریں گے ۔ اس ایونٹ میں خواتین کے امپاورمنٹ پر توجہ دی جائے گی ۔ ساریز ٹو سوٹس کی فاونڈر پٹی ترپاٹھی کی جانب سے گلوبل یونٹی ان ڈائیورسٹی کے زیر عنوان یہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے ۔ انڈین امریکن سابق سی این این نیوز اینکر ، ترپاٹھی نے 2012 میں ’ ساریز ٹو سوٹس ‘ کیلنڈر کا آغاز کیا تاکہ جنوبی ایشیا کی خواتین کو بااختیار بنایا جائے ۔ ساریز ٹو سوٹس کے افتتاحی ٹرپ امریکہ سے ہندوستان تک یکم تا 13 مارچ ہوں گے اور اس میں نئی دہلی ، ادے پور ( راجستھان ) اور ممبئی جیسے شہر شامل ہیں ۔ 2018 میں ساریز ٹو سوٹس کی جانب سے اس کی چھٹی سالگرہ تقریب اٹلانٹا ، جارجیا میں ’ ویمن فرسٹ ‘ کے ٹائیٹل سے منعقد کی گئی تھی جس میں کئی اہم شخصیتوں نے شرکت کی تھی ۔ سابق امریکی سفیر برائے ہندوستان رچرڈورما نے بھی اس ایونٹ میں شرکت کی تھی ۔۔