حیدرآباد /5 مارچ ( سیاست نیوز ) میاں پور کے علاقہ میں ایک شخص نے ساس کی دلسوزی اور بیوی کی بے رحمی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 37 سالہ ایلا سوامی نے درخت کے ذریعہ پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سوامی پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا اور نیو کالونی میاں پور میں رہتا تھا ۔ اس نے شوبھا نامی لڑکی سے لو میاریج کیا تھا اور گذشتہ چند روز سے شراب کے نشہ کا عادی ہوگیا تھا ۔ اس کی بیوی کو مارپیٹ کا نشانہ بنارہا تھا ۔ اس کی بیوی نے اسے گھر سے نکال دیا تھا اور وہ ذہنی تناؤ کے عالم میں تھا۔ اس نے اس کی ساس کے مکان کا رخ کیا اور ساس سے رقمی مطالبہ کیا جس پر اس کی ساس نے اسے مبینہ طور پر اس کی ذات کے نام پر گالی دی اور اسے رسواء کیا ۔ سوامی ایس سی طبقہ مادیگا سے تعلق رکھتا تھا ۔ جبکہ اس کی بیوی شوبھا اعلی ذات کی تھی ۔ ساس کی گالی گلوج کے بعد اس نے بیوی کو فون کیا اور مرجانے کی خواہش ظاہر کی ۔ جس پر اس کی بیوی نے اس کی مرضی پر چھوڑ دیا ۔ میاں پور پولیس نے یہ بات بتائی اور اس نے درخت کے ذریعہ پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔