ساس اور شوہر نے جہیز کے لالچ میں پٹرول چھڑک کر بیوی کو جلادیا

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد:29؍ اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)25؍ اپریل کے روز ماکلور منڈل کے رام چندرا پلی کے جنگلوں میں ایک خاتون کی نعش دکھائی دینے پر رام چندرا پلی کے ولیج سکریٹری نے پولیس کو اطلاع دی تھی جس پر ماکلور ایس آئی سائی ناتھ ، رورل سی آئی سرینواس ریڈی ، اے سی پی سرینواس کمار ، اڈیشنل ڈی سی پی لا ء اینڈ آرڈر مقام حادثہ کو پہنچ کر جائزہ لینے پر 90 فیصد نعش جھلس گئی تھی اور یہاں پر ملے ثبوتوں کی بنیاد پر خاتون کی نعش کی حیثیت سے شناخت کرتے ہوئے ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے شیوا تانڈہ کے رام سنگھ کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر پتہ چلا کہ رام سنگھ حیدرآباد کے ایک کپڑے کی دکان میں کام کررہا تھا اور اس کی ملاقات آندھرا پردیش کے پرکاشم ضلع سے تعلق رکھنے والی روجا سے ہوئی تھی اور یہ دونوں اسی دکان میں کام کررہے تھے اور ان دونوں کے درمیان عشق ہونے پر رام سنگھ نے اپنی والدہ کو اس بارے میں واقف کرانے پر ابتداء میں انکار کردیا اور بغیر جہیز کے شادی نا ممکن قرار دینے پر دوبارہ والدہ کو مناتے ہوئے نوی پٹ کی مندر میں شادی کی تھی اور حیدرآباد کے صنعت نگر کے علاقہ میں یہ دونوں ایک کرایہ کے مکان میں زندگی بس کررہے تھے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کے بعد رام سنگھ اور روجا شیوا تانڈہ کو پہنچ گئے اور ساس اور بہو کے درمیان جھگڑے ہونا شروع ہوئے ۔ رام سنگھ اپنی والدہ کی باتوں میں بھیک گیا اور اس کی باتوں میں آکر دوسری شادی کرسکتے ہیں اور جہیز بھی ملتا ہے ۔ ماں اور بیٹے نے منصوبہ بند طریقہ سے 24؍اپریل کے روز اندلوائی میں رشتہ داروں سے ملنے کے بہانے ماں اور بیٹا بیوی کو لیکر موٹر سیکل پر رام چندرا پلی کے جنگل میں لائے اور پٹرول چھڑک کر اس کا قتل کردیا اور واپس گھر چلے گئے ۔ پولیس نے ان دونوں کو پوچھ تاچھ کرنے پر قتل کا انکشاف کیا ۔ روجا کے افراد خاندان کو اطلاع دینے پر لاک ڈائون کی وجہ سے پہنچ نہیں سکے رام سنگھ نے عشق رچاتے ہوئے بھی جہیز کی لالچ میں اپنی بیوی کا قتل کردیا ۔ پولیس ان دونوں کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا ۔