گذشتہ سال کے مقابلوں میں رشوت ستانی میں اضافہ، اے سی بی
حیدرآباد ۔ 28 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاستی اینٹی کرپشن بیورو نے جاریہ سال یعنی 2019ء میں جملہ 173 کیسیس درج کئے اور مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں و ملازمین کو رشوت حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ تلنگانہ ریاستی اینٹی کرپشن بیورو کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ گذشتہ سال کے مقابلہ میں جاریہ سال کے دوران رشوت حاصل کرتے ہوئے زیادہ کیسیس درج کئے گئے۔ بتایا جاتا ہیکہ رشوت حاصل کرتے ہویء درج کردہ مذکورہ 173 کیسیس میں زیادہ تر کیسیس ریاستی محکمہ ریونیو کے عہدیداروں و ملازمین کو رشوت حاصل کرتے ہوئے پکڑے گئے کیسیس شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ 173 کیسیس کے منجملہ 54 کیسیس ریاستی محکمہ ریونیو کے عہدیداروں و ملازمین کو رشوت قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر کیسیس درج کئے گئے۔ اسی طرح محکمہ میونسپل ایڈمنسٹریشن (بلدیات میں خدمات انجام دینے والے) کے 25 کیسیس، محکمہ داخلہ کے 18 کیسیس، محکمہ صحت و طبابت کے 13 کیسیس شامل ہیں جبکہ ریاستی محکمہ جات اگریکلچر، اریگیشن، ایجوکیشن و دیگر محکمہ جات کے کیسیس کی تعداد کم ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ درج کردہ کیسیس سے متعلق متعدد کیسیس کے تعلق سے کورٹس میں رپورٹس پیش کئے جاچکے ہیں۔