سال 2023 تک 10 لاکھ افراد کو نوکری دینے کا نشانہ

   

نئی دہلی : مرکز کی نریندر مودی حکومت نے سال 2023 کے آخر تک 10 لاکھ لوگوں کو روزگار دینے کا نشانہ طے کیاہے۔ اس کیلئے اسپیشل پورٹل ، دو مہینے کا ٹارگیٹ، سکریٹری سطح پر ہر ہفتہ جائزہ میٹنگ، فل کیلینڈر تیار کرنا، ریٹائرمنٹ کی وجہ سے خالی ہونے والے عہدوں کی تعداد کے بارے میں اعداد و شمار جمع کرنا جیسے قدم اٹھائے گئے ہیں۔ اس کا ایک مقصد ہے کہ سال 2023 کے آخر تک 10 لاکھ لوگوں کو نوکری دی جائے۔ وزیر اعظم دفتر کے سینئر عہدیدارکو نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ملک میںبیروزگاری اہم مسئلہ بننے کے بعد مودی حکومت نے سال 2023 کے آخر تک مرکز کے تحت آنے والے مختلف محکموں میں مخلوعہ 10 لاکھ عہدوں کو بھرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کو دیکھتے ہوئے اکتوبر میں پہلا روزگار میلہ منعقد کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے 75 ہزار نوجوانوں کو تقرری خط سونپا تھا۔ حکومت نے دس لاکھ نوجوانوں کو نوکری دینے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پانچ پوائنٹ کا پلان بنایا ہے۔