میکسیکو سٹی، 17 جون (یو این آئی) میکسیکو کی حکومت نے بتایا ہے کہ اس سال 20 جنوری سے اب تک کل 56298 میکسیکن باشندوں کو امریکہ سے وطن واپس لایا گیا ہے ، جن میں سے 12183 فضائی راستے سے آئے ہیں۔انسانی حقوق، آبادی اور ہجرت کے انڈر سکریٹری آرٹورو میڈینا نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ امریکی امیگریشن کارروائی کے جواب میں شروع کئے گئے حکومت کے وطن واپسی کے پروگرام ‘میکسیکو ایمبریس یو’ کے تحت سرحد پر قائم کیئر سینٹرز میں 24082 شہری پہنچے ۔انہوں نے کہا کہ اب تک 92,246 سے زائد افراد میں راشن تقسیم کیا جا چکا ہے ۔ اس کے ساتھ 9,786 افراد کو طبی خدمات اور 4,019 افراد کو نفسیاتی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ صنفی بنیاد پر تشدد کے متاثرین کو قانونی مشورہ اور مدد بھی فراہم کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا‘‘19,282 سے زیادہ لوگوں کو پیسانو ویلفیئر کارڈز جاری کیے گئے ، جو انہیں ان کی آبائی برادریوں کا دورہ کرنے کے لیے سفری اخراجات میں 2,000 پیسو ( 105 امریکی ڈالر) فراہم کرتے ہیں اور ہمارے ساتھی شہریوں کوبینسٹار (فلاحی) پروگراموں میں شامل کیا گیا۔