حیدرآباد۔یکم جنوری، ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ٹی آر ایس قائدین اور دیگر ممتاز شخصیات نے سال نو 2020 کی مبارکباد دی ہے۔ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی، صدر نشین قانون ساز کونسل گٹہ سکھیندر ریڈی نے چیف منسٹر کے سی آر سے ان کی رہائش گاہ پرگتی بھون پہنچ کر ملاقات کی اور سال نو کی مبارکباد پیش کی۔ قائدین نے اس موقع پر ایک دوسرے کیلئے نیک تمناؤں کاتبادلہ کیا۔ علاوہ ازیں دیگر کئی کابینی وزراء، ارکان پارلیمنٹ ، ارکان اسمبلی، ارکان کونسل، صدور نشین ضلع پرجا پریشد اور ٹی آر ایس قائدین کی کثیر تعداد نے بھی چیف منسٹر کو مبارکباد دی۔ چیف سکریٹری سومیش کمار، ڈائرکٹر جنرل پولیس مہیندر ریڈی، جنکو کے منیجنگ ڈائرکٹر ڈی پربھاکر راؤ، معتمد تعلیم بی جناردھن ریڈی اور دوسروں نے بھی چیف منسٹر سے ملاقات کی اور مبارکباد کا تبادلہ کیا۔ بی جناردھن نے کے سی آر کو ماڈل اسکول ڈکشنری پیش کی۔ چیف منسٹر نے یادادری لکشمی نرسمہا سوامی مندر اور ایناؤلو مندر کے کیلنڈرس کا افتتاح کیا۔ ٹی آر ایس پارلیمانی گروپ کے لیڈر کے کیشوراؤ اور لوک سبھا میں ٹی آر ایس گروپ لیڈر ناما ناگیشور راؤ نے بھی چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے سال نو کی مبارکباد دی۔