سالمونیلا سے آلودہ ٹماٹر سے موت کا اندیشہ

   

Ferty9 Clinic

نیویارک: امریکہ میں صحت کے حکام نے امریکی بازاروں میں وسیع پیمانے پر دستیاب ٹماٹروں کی ایک قسم کو واپس کتبح کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ ان ٹماٹروں کے متعلق پتہ چلا کہ یہ سنگین طور پر آلودہ اور ممکنہ طور پر استعمال کرنے والوں کے لیے مہلک ہیں۔یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی جانب سے جاری کردہ انتباہ کے مطابق ولیمز فارمز ریپیک ٹماٹروں کو زمرہ 1 میں رینک کیا گیا ہے۔ اس زمرہ کی اشیا کو واپس بلا لیاجاتا ہے۔ امریکہ میں ایف ڈی اے صحت عامہ کی حفاظت کے لیے ذمہ دار ہے۔برطانوی اخبار میٹرو میں شائع رپورٹ کا ’’ العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ نے جائزہ لیا۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے سالمونیلا کی موجودگی کے خدشات کے باعث 30 اپریل کو اپنے ٹماٹروں کو سب سے پہلے واپس منگوایا تھا۔ ایک ماہ بعد ایف ڈی اے نے اسے “کیٹگری ون ” کے طور پر رینک کرلیا۔