مختلف زبانوں میں کالرس سے بات چیت، اسپیکر اسمبلی نے بھی فون کیا
حیدرآباد: گورنر ٹی سوندرا راجن نے سال نو کے موقع پر فون ان پروگرام کے ذریعہ عوام کی مبارکبادیوں کو قبول کیا ۔ فون ان پروگرام کے موقع پر ریاست کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں کالرس نے گورنر کو مبارکباد پیش کی۔ ایک گھنٹہ طویل اس پروگرام میں 60 سے زائد کالس گورنر نے ریسیو کئے ۔ سماج کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے ربط قائم کیا ، ان میں سے بعض کا تعلق بیرونی ریاست سے ہے۔ گورنر نے کالرس کو ان کی مادری زبان میں جواب دینے کی کوشش کی ۔ گورنر نے تلگو ، ٹامل ، ہندی اور انگلش میں مبارکباد دی۔ گورنر کو اس وقت حیرت ہوئی جب اسپیکر تلنگانہ اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی فون ان پروگرام میں شامل ہوئے اور گورنر کو مبارکباد پیش کی۔ گورنر کیلئے یہ لمحہ حیرت کا باعث تھا۔ بعض کالرس نے ریاست میں خانگی ٹیچرس ، کنٹراکٹ لیکچررس ، انجنیئرنگ کالجس اور دیگر مسائل سے گورنر کو واقف کرایا اور مداخلت کی اپیل کی۔ گورنر نے تیقن دیا کہ راج بھون کی جانب سے متعلقہ حکام کو توجہ دلائی جائے گی۔