ممبئی : ملک میں ٹماٹر کی آسمان چھوتی قیمتوں کے درمیان ریاست مہاراشٹرا میں ایک خاتون کو سالگرہ کے موقع پر 4کیلو ٹماٹر کا تحفہ دیا گیا ۔ ٹماٹر کی قیمت چند دن قبل دس یا 20روپئے کیلو تھی اب 120 تا 140 روپئے فی کیلو ہوگئی ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کیلئے ٹماٹر خریدنا مشکل ہوگیا ہے ۔ ضلع تھانے کلیان کے کوچاڈی کی رہنے والی سونل بورسے کی اتوار کو سالگرہ تھی ۔ ان کی سالگرہ پر رشتہ داروں نے چار کیلوسے زیادہ ٹماٹر انہیں تحفہ میں دیئے ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔
