گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن ، وزراء ، ارکان اسمبلی اور پارٹی قائدین کی مبارکباد
حیدرآباد :۔ ریاستی وزیر فینانس ہریش راؤ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کیا ۔ ایک یتیم لڑکی کو ڈبل بیڈ روم مکان منظور کیا اور ایک آٹو ڈرائیور کے خاندان کو دو لاکھ پر مشتمل انشورنس کا چیک حوالے کیا ۔ گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندرا راجن کے علاوہ ریاستی وزراء ، ارکان اسمبلی ، ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی قائدین نے سوشیل میڈیا بالخصوص ٹویٹر پر انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ۔ کورونا کی وجہ سے اس سال بھی ہریش راؤ سالگرہ تقریب سے دور رہے ۔ ماں باپ سے محروم یتیم لڑکی بھاگیہ کو ڈبل بیڈ روم مکان حوالے کیا ۔ اس لڑکی کی ہریش راؤ نے ساری ذمہ داری قبول کی ۔ اچھی تعلیم دلوانے کے علاوہ گذشتہ سال شادی بھی کرائی ۔ حال ہی میں ناسازی صحت کی وجہ سے فوت ہوجانے والے آٹو ڈرائیور پی دُریا کے ارکان خاندان کو 2 لاکھ روپئے کا انشورنس چیک حوالے کیا ۔ گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندرا راجن نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ۔ جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے ہریش راؤ نے گورنر سے اظہار تشکر کیا ۔ اس کے علاوہ اسپیکر اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی ، ڈپٹی اسپیکر ٹی پدما راؤ ، رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار ، وزراء محمد محمود علی ، کے ٹی آر ، سرینواس گوڑ ، ستیہ وتی راٹھور ، ای دیاکر راؤ ، گنگولہ کملاکر ، کے علاوہ رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کے ساتھ دوسرے ارکان پارلیمنٹ ، ارکان اسمبلی ، ارکان قانون ساز کونسل اور پارٹی قائدین نے ٹویٹ کرتے ہوئے ہریش راؤ کو مبارکباد پیش کی ۔۔