سامان پہنچانے کیلئے ڈرون کا تجارتی استعمال ڈسمبر تک متوقع :اسکائی ایئر

   

نئی دہلی: دور دراز علاقوں میں ادویات اور ویکسین جیسے سامان کو بہت کم وقت میں پہنچانے کے لئے ڈرون کا تجارتی استعمال رواں سال کے آخر تک شروع ہونے کی توقع ہے ۔ حد بصارت سے دور ڈرون کے آپریشن کیلئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے ) کے ذریعہ اجازت یافتہ آپریٹروں میں شامل اسکائی ایئر موبلٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر ونگ کمانڈر (ریٹائرڈ) ایس وجئے نے یو این آئی کو بتایا کہ ڈرون کا آپریشن اگلے مہینے شروع ہونے کی توقع ہے ۔