سانگلی، ستارہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

   

کولہاپور: مہاراشٹرا کے سانگلی اور ستارہ اضلاع کے کچھ حصوں سمیت کولہاپور اور آس پاس کے علاقوں میں چہارشنبہ کو چند سیکنڈ کیلئے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ اطلاعات کے مطابق صبح 7.45 بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے ضلع سانگلی اور ستارہ کے کچھ حصوں میں محسوس کیے گئے ۔ زلزلے کا مرکز ستارہ ضلع میں کویانہ آبپاشی ڈیم سے 20 کلومیٹر دور پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔تاہم ان علاقوں میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔