بھوپال : کانگریس سینئیر قائد ڈگ وجئے سنگھ نے جن جاگرن ابھیان کے موقع پر کہا کہ ویر ساورکر نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ہندو ازم کا ہندوتوا سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ انہوں نے گائے کو کبھی ماتا تصور نہیں کیا اور انہیں بیف کے استعمال پر اعتراض نہیں تھا ۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر 2024 میں برسر اقتدار لایا گیا تو بی جے پی دستور کو بدل دے گی اور ریزرویشن کے طریقہ کو ختم کردے گی ۔