ساہو میں پربھاس کے ساتھ سلمان خان کا مہمان کردار

   

ٹالی ووڈ ایکٹر پربھاس جلد ہی فلم ’’ساہو‘‘ سے بالی ووڈ میں ڈبیو کرنے والے ہیں کچھ دن پہلے انہوں نے فلم کا پوسٹر شیر کیا تھا فلم میں ان کے علاوہ شردھا کپور، نیل نتن مکیش، مختار خان، چنکی پانڈے اہم رول میں نظر آئیں گے۔ اب اس بگ بجٹ فلم سے سلمان خان کا نام بھی جڑسکتا ہے۔ سلمان اس فلم میں مہمان رول میں دکھائی دے سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیل نے میکرز کو سلمان کا نام تجویز کیا تھا۔ نیل اور سلمان اچھے دوست ہیں۔ دونوں نے ایک ساتھ فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میں کام کیا ۔ اچھی ٹیوننگ کے چلتے نیل چاہتے تھے کہ سلمان اس فلم میں مہمان رول کرے۔ نیل کے کہنے پر میکرز نے سلمان کو اپروچ کیا۔ فی الحال سلمان کی طرف سے میکرز کو کوئی جواب نہیں ملا، لیکن جلد ہی امید کی جارہی ہے کہ وہ اس فلم میں جڑ سکتے ہیں۔ فی الحال سلمان بھارت کے پرموشن اور دبنگ 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔ اس کے بعد وہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم inshallahکی شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔ ساہو کی بات کریں تو یہ ایک ایکشن فلم ہے۔ اسے سجیت ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ فلم میں ارون وجئے اور جیکی شراف معاون کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم 15 اگست کو ریلیز ہوگی۔