سب آرڈنیٹ افسران کے عہدوں کیلئے انٹرویو کا آغاز

   

Ferty9 Clinic

اجمیر : راجستھان پبلک سروس کمیشن میں آر اے ایس اور سب آرڈنیٹ سروس کے عہدوں کے لیے انٹرویو 10 جولائی سے شروع ہوں گے ۔اجمیر ہیڈکوارٹر کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجستھان ایڈمنسٹریٹو سروس اور سب آرڈنیٹ سروس مشترکہ مسابقتی امتحان 2021 کے انٹرویو کا پہلا مرحلہ کل سے شروع ہونے والا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال 988 عہدوں کے لیے امتحان 20 اور 21 مارچ کو ہوا تھا اور نتائج کا اعلان 30 اگست کو کیا گیا تھا۔ اعلان کردہ نتیجے کے کے مطابق انٹرویو کے لیے 2174 امیدوار کامیاب قرار پائے ۔ ان کامیاب امیدواروں کے انٹرویو کا مرحلہ وار کام کل سے اجمیر ہیڈ کوارٹر میں کیا جائے گا۔