سب انسپکٹر کی رسی سے باندھ کر پٹائی،حالت تشویشناک

   

جالون،16فروری(سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش کے ضلع جالون کے ایٹ علاقہ کے بلایاں گاؤں میں دبنگوں کی مارپیٹ کی شکایت پر پہنچے داروغہ کو دبنگوں نے ہی پیٹ پیٹ کر ادھ مرا کردیا۔پولیس نے اتوار کو یہاں بتایا کہ مارپیٹ کی شکایت پر ہفتہ کو داروغہ گاؤں گئے تھے ۔گاؤں پہنچتے ہی دبنگوں نے انہیں رسی سے باندھ دیا اور جم کر پٹائی کی۔انتہائی سنگین حالت میں انہیں میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ داروغہ کی حالت تشویشناک ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ میں سات افراد کو گرفتار کیا گیاہے ۔