سبری مالا مندر تنازعہ : کیرالا میں پھر تشدد بھڑ ک اٹھا ، ایک ایم ایل اے کے گھر پر حملہ

,

   

سبریمالامندر میں خواتین کے داخلے کے بعد کیرالہ میں مسلسل تشدد کا ماحول جاری ہے۔ جمعہ کی دیر رات اقتداری سی پی آئی (ایم) لیڈر اور تھلاسری ایم ایل اے اے این شمشیر سمیت لیفٹ کے دیگر لیڈران کے گھروں میں بم پھینکے جانے کی اطلاع ہے۔  پولیس کے مطابق رات قریب 10.15 بجے بائک پر سوار نا معلوم افراد نے کنور ضلع میں واقع  شمشیر کی رہائش گاہ پر بم پھینکے۔

حملے کے بعد شمشیر نے میڈیا سے کہا ” یہ ریاس میں تشدد بھڑکانے کی آر ایس ایس کی سازش ہےْ وہ ریاست مین تشدد کی آگ بھڑ کاکر یہاں امن کو بھنگ کرنا چاہتے ہیں”۔

بتادیں کہ حملے کے وقت ایم ایل اے گھر پر موجود نہیں تھے۔ وہ تھلاسری میں ایک پروگرام میں شامل ہونے گئے تھے۔ شمشیر کے علاوہ سی پی ایم کے سابق ضلع سکریٹری  پی ششی کے گھر پر بھی بم پھینکا گیا۔