سبکدوشی کا کوئی ارادہ نہیں :وارنر

   

لندن۔ تجربہ کار آسٹریلیائی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ان افواہوں کو مسترد کر دیا ہے کہ وہ اوول میں ایشز 2023 کے پانچویں اور آخری ٹسٹ کے بعد ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ وارنرکی سبکدوشی کی قیاس آرائیوں کو اس وقت تقویت ملی جب وان نے فاکس کرکٹ کو بتایا کہ انہوں نے اولڈ ٹریفورڈ ٹسٹ کے دوران سرگوشیاں سنی ہیں کہ آخری ایشز مقابلہ سرخ گیند کے فارمیٹ میں بائیں ہاتھ کے کھلاڑی کا آخری کھیل ہوگا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 36 سالہ وارنر نے گزشتہ ماہ اگلے موسم گرما میں پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ہوم سیریز کے بعد سبکدوش ہونے کے اپنے منصوبوں کا اعلان کیا تھا، جوکہ سڈنی میں نئے سال کے ٹسٹ کے طور پر ہوگا۔