نظام آباد میں اندور کلا بھارتی بھون کا سنگ بنیا د اور دیگر ترقیاتی کاموں کا افتتاح، ریاستی وزیر کے ٹی آر کا خطاب
نظام آباد :28؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تمام طبقات اور علاقوں کی مسلسل ترقی کیلئے حکومت کی جانب سے فنڈ اجراء کرتے ہوئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و بلد ی نظم و نسق کے تارک راما رائو نے آج نظام آباد شہر میں قدیم کلکٹریٹ کی اراضی پر 50 کروڑ کی لاگت سے تعمیرکی جانے والی اندور کلا بھارتی بھون کا سنگ بنیاد رکھا اور 22 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کردہ کنٹیشور ریلوے اوور برج کا افتتاح عمل میں لاتے ہوئے یہ بات کہی ۔ وزیر کے ٹی آر نے بھوما ریڈی کنونشن ہال میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کیلئے نظام آباد کے عوام کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ نظام آباد ضلع چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کیلئے خصوصی درجہ رکھتا ہے اس ضلع کی ہر شعبہ میں ترقی کیلئے چیف منسٹر چندر شیکھر رائو نے حال ہی میں تمام منتخبہ قائدین اور عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جس کے فوری بعد ترقیاتی فنڈ س کی اجرائی عمل میں لائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ نظام آباد میں ریاست تلنگانہ کے سب سے خوبصورت اور عصری اندور کلا بھارتی بھون کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے ۔ وزیر کے ٹی آر کے مطابق ٹی آرایس حکومت کے 8 سالہ دور حکومت میں نظام آباد شہر کی ترقی کیلئے 936 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں اور مزید کئی ترقیاتی کام کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نظام آباد شہر میں تکمیل کے مراحل میں پہنچ جانے والے آئی ٹی ہب کے افتتاح کیلئے وہ دوبارہ نظام آباد آئیں گے ۔ وزیر کے ٹی آر کی نظام آباد آمد کے موقع پر وزیر عمارت و شوارع پرشانت ریڈی، اراکین اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا، محمد شکیل عامر ، جیون ریڈی ، باجی ریڈی گوردھن نے ہیلی پیاڈ تک پہنچ کر گلدستہ پیش کرتے ہوئے استقبال کیا۔ رکن راجیہ سبھا کے آر سریش ریڈی ، چیرمین ضلع پریشد وٹھل رائو ، ایم ایل سی ڈی راجیشور، وی جی گوڑ ، ویمنس ڈیولپمنٹ بورڈ چیرپرسن آکولہ للیتا، مئیر نیتو کرن ، ایس اے علیم سابق ریڈ کو چیرمین ،طارق انصاری ریاستی سکریٹری ٹی آرایس پارٹی، ٹی آرایس کارپوریٹرس ایم اے قدوس، ببلو خان نے وزیر کے ٹی آرکا استقبال کیا ۔ سنگ بنیاد تقریب میں ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی ، کمشنر آف پولیس ناگاراجو ، اڈیشنل کلکٹر چترا مشرا، چندر شیکھر ، ڈی سی سی سی بی چیرمین پوچارام بھاسکر ریڈی ، مارک فیڈ چیرمین گنگاریڈی ، ڈی سی ایم چیرمین موہن ، قاضی سید ارشد پاشاہ سابق اُردو اکیڈیمی ڈائریکٹر و سابق وائس چیرمین بودھن میونسپل کونسل ے علاوہ دیگر کئی قائدین موجود تھے ۔