ستمبر میں سلامتی کونسل کی صدارت کرے گا روس

   

Ferty9 Clinic

اقوام متحدہ،یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس ستمبر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یواین ایس سی ) کی صدارت کرے گا اور اس کے تحت روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کے یواین ایس سی کے کئی اجلاسوں میں حصہ لینے کا امکان ہے ۔خیال رہے یو این ایس سی کا ہر رکن ملک باری باری ایک ماہ کے لئے اس کی صدارت کرتا ہے ۔ صدارت کرنے کی باری رکن ممالک کے ناموں کے انگریزی حروف تہجی کے مطابق آتی ہے ۔ اگست میں پولینڈ نے سلامتی کونسل کی صدارت کی تھی۔اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویزلی نیبنزیا منگل کو صحافیوں کے سامنے روس کی صدارت سے متعلق پروگرام پیش کریں گے ۔اقوام متحدہ میں روس کے نائب سفیر دیمتری پولینسکي کے مطابق روس نے بہت اچھا پروگرام تیار کیاہے اور جو علاقائی تعاون کو فروغ دینے والے متعدد پہلوؤں پر مشتمل ہے ۔روس نے یو این ایس سی کی صدارت اس وقت سنبھالی ہے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 74 واں سیشن بھی 17 ستمبر سے شروع ہونے جا رہا ہے ۔ اس دوران روسی وفد کی قیادت مسٹر لاؤروف کریں گے ۔یواین ایس سي کے 15 رکن ممالک ہیں جس میں پانچ مستقل ممبران ہیں۔ اس کے 10 رکن ممالک کو دو سال کی مدت کے لئے منتخب کیا جاتا ہے ۔ روس، چین، فرانس، برطانیہ اور امریکہ یواین ایس سی کے مستقل رکن ہیں۔