نئی دہلی ۔ ہندوستانی پہلوان ستیندر ملک پر تاحیات پابندی لگا دی گئی جیسا کہ انہوں نے ریفری پر حملہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ہریانہ کے پہلوان ستیندر ملک نے کامن ویلتھ گیمزکے ٹرائلز میں ریفری پرحملہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ستیندر نے نئی دہلی میں ہوئے ٹرائلز میں ریفری جگبیر سنگھ کوگالیاں دیں اور تھپڑ مارے۔ تفصیلات میں یہ حقائق بھی سامنے آئے ہیں کہ کشتی کے دوران ایک ریویو پوائنٹ پر ستیندر ملک کے اعتراض کی وجہ سے جھگڑا شروع ہوا تھا ۔