سدا رامیا نے بی جے پی حکومت کا موازنہ ہٹلر حکومت سے کیا

   

Ferty9 Clinic

میسور’ 20نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے سابق وزیر اعلی سدارمیا نے کروبا فرقہ کی توہین کرنے کے لئے بدھ کووزیر صحت جے سی مدھو سوامی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ایک فسطائی جماعت ہے ۔مسٹر سدا رمیا نے ضلع کے ہوسور اسمبلی حلقہ میں ضمنی الیکشن کے انتخابی جلسہ سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور جنتا دل(سیکولر) کا ہدف تمام نااہل قرار دئے گئے ممبران اسمبلی کو پانچ دسمبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں شکست دینا ہے ۔ وہ اتحادی حکومت کو گرانے کے لئے ذمہ دار ہیں۔ کانگریس اور جنتا دل (ایس) دونوں کا مقصد ایک ہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے کارکنان سیاسی فائدہ اٹھانے کے لئے جھوٹ بول رہے ہیں اورکانگریس پارٹی کی حصولیابیوں کے بارے میں سچ بولنے سے گھبرا رہے ہیں۔ انہوں نے کانگریسی کارکنوں سے لوگوں کو پارٹی کے اچھے کاموں سے آگاہ کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کے پاس کوئی روزگار نہیں ہے ۔ اس کے باوجود وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کررہے ہیں۔ انفارمیشن ٹکنالوجی کو بھی اقتصادی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔