بنگلورو:کرناٹک میں اس بار کون بنے گا وزیراعلیٰ؟ اس حوالے سے سسپنس ابھی تک برقرار ہے۔ ایسے میں ذرائع سے خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ کانگریس پارٹی آج کسی حتمی فیصلے پر پہنچ سکتی ہے۔ کرناٹک کے لیے کانگریس کے مرکزی مبصرین نے اپنی رپورٹ پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کو سونپی ہے۔ جو حتمی فیصلے تک پہنچنے کے لیے یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی سے مشورہ کریں گے۔ یہ اطلاع صرف پارٹی ذرائع سے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں کرناٹک میں اگلے وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان ہوسکتا ہے۔