سداسیو پیٹ میں ذہنی معذورین کیلئے

   

Ferty9 Clinic


سرکل انسپکٹر سری دھر ریڈی کا مستحسن اقدام
سداسیو پیٹ : سرکل انسپکٹر سداسواپیٹ سری دھر ریڈی نے شہر کی سڑکوں پر گھومنے والے 10 ذہنی معذور ین کو پولیس اسٹیشن پر جمع کرواتے ہوئے ان کے بال کٹوا کر پانی نہلایا گیا۔بعد میں ان ذہنی معذورین کو نئے کپڑے پہنانے کے بعد کھانا کھلایا گیا۔بعد ازاں چار ذہنی معذورین کے افراد خاندان کی نشاندہی کرکے انہیں ان کے افراد خاندان کے حوالے کیا گیا۔اور باقی6 ذہنی معذورین کو سنگار یڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی سنگاریڈی بالاجی نے سداسیوپیٹ پولیس اسٹیشن پہنچ کر سرکل انسپکٹر سری دھر ریڈی اور ان کے تمام اسٹاف کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں سری دھرریڈی جیسے افسروں کی بہت زیادہ ضرورت ہے سماج میں پائے جانے والی ہر وہ برائی کو دور کرتے ہوئے عوامی خدمت کرنے کے لیے بھی پولیس عہدیداروں کو آگے آنا چاہیے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آج ریاست تلنگانہ کی پولیس سارے ہندوستان میں ایک مثالی پولیس بن گئی ہے۔اس موقع پر نایب صدر نشین بلدیہ چنتا گوپال رکن بلدیہ وشواناتھم نے شرکت کی۔