حیدرآباد۔ریونیو کے عہدیداروں نے تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں 50کوئنٹل چاول ضبط کئے ۔یہ چاول عوامی نظام تقسیم کے تھے اور ان کا غیر قانونی ذخیرہ کیاگیا تھا۔مقامی افراد نے فوری ریونیو کے عہدیداروں کواطلاع دی۔ عہدیدار وہاں پہنچے اور چاول کو ضبط کرلیا۔ پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے ان افراد کی تلاش شروع کردی۔