سدی پیٹ ۔ 7 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ ضلع سدی پیٹ کا آج مصروف ترین دورہ کے دوران کئی ایک پروگرامس میں شرکت کی ۔ سدی پیٹ حلقہ کے نلگنور منڈل کے جے پی تانڈے میں سرکاری اسکولوں میں اسناکس اور پانی پینے کی بل پروگرام کا آغاز کیا ۔ دریں اثناء وزیر موصوف نے طلبہ میں اسٹیل لس اسٹیل واٹر باٹلس تقسیم کی ۔ کچھ دیر طلبہ سے اٹراکٹ بھی ہوئے ۔ ونیز تانڈے میں گھر گھر سوکھا و تر کچرا بکیٹس تقسیم پروگرام میں شرکت کی ۔ اور اس خصوص میں عوام سے اپیل کی کہ وہ موضع کو کلین و گرین کے ضمن میں تعاون کرے ۔ اور کوڑا کرکٹ کو اپنے گھروں و گلیوں کوچوں میں ہرگز نہ پھینکے ، بلکہ علحدہ علحدہ تر اور سوکھا کچرا بکیٹس میں ڈال کر کچرا وصولی کو دے ۔ ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے صفائی کو اہمیت دے ۔ وزیر ہریش راؤ نے منڈل جات کے علاوہ ضلع مستقر سدی پیٹ میں بھی کئی ایک فلاحی پروگراموں میں شرکت کے ذریعے مصروف ترین دن گذارا ۔۔