سدی پیٹ میں حج روانگی پر تہنیت کی پیشکشی

   

سدی پیٹ۔ تنظیم المساجد سدی پیٹ کے زیر اہتمام دفتر تنظیم واقع اردو گھر منی حج ہاوز میں صدر شرعی کمیٹی تحت تنظیم المساجد محمد ظہور الدین قاضی کی سال 2022 حج کو روانگی کے ضمن میں تہنیت پیش کی گئی۔ دسویں بیاچ سال 1982 کے ساتھیوں نے اے ایف بانکٹ ہال کنچری بازار سدی پیٹ میں اپنے ساتھی ظہور الدین کو حج کے سفر پر جانے کے اعزاز میں تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر غوث محی الدین ڈاکٹر صدر تنظیم، اعظم علی جاوید نائب صدر، غوث محی الدین زمیندار، افسر بیگ، آداب معز رکن زرعی مارکیٹ کمیٹی، جمعو خان، یوسف رپورٹر و دیگر اراکین تنظیم موجود تھے۔ نعیم پٹیل، ریاض الدین ٹیچر، کلیم الدین ایزدانی، عبد السمیع سینیئر جرنلسٹ، نصیر الدین نئیر زیراکس سنٹر، اعجاز مدراسی، ساجد شریف راجگوپال پیٹ ، کریم لالا، جلال الدین اکبر سمیع، جواد انجینئر، شریف، جمعیل و دیگر ساتھی موجود تھے۔