سدی پیٹ میں عازمین حج کی تہنیتی تقریب

   

سدی پیٹ /17 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سدی پیٹ کے ایس ایس فنکشن ہال میں ایک تہنیتی تقریب بضمن عازمین حجاج کرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں پی اعجاز احمد ، پی عماد احمد اور اہل خاندان کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے روانگی پر یہ تہنیتی تقریب رکھی گئی ۔ اس تقریب میں عبدالنعیم آر ٹی اے محمد رفیع الدین این آر آئی محمد ناصر این آر آئی محمد یوسف این آر آئی خواجہ بھائی عبدالسمیع جرنلسٹ قاضی ظہور شیخ سالم ، شیخ حسین کے علاوہ معزز حضرات و عازم حج رشتہ داران دوست احباب کے علاوہ مختلف سیاسی و غیر سیاسی قائدین نے ان عازمین حجاج کرام کی بکثرت گلپوشی و شال پوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی اور اپنے لئے مکہ و مدینہ میں دعاؤں کی درخواست کی ۔