سدی پیٹ میں غیر مجاز قبضہ کے خلاف کارروائی، ملزمین گرفتار

   

سدی پیٹ۔ 26ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹو ٹاؤن انسپکٹر اْپندر نے کہا کہ سدی پیٹ ٹاؤن کے مضافات میں لوہت سائی ہاسپٹل کے پیچھے، سروے نمبر 1269 میں گنگیشیٹّی کائلاشم نے ایک وینچر کیا تھا۔ اس میں سے پلاٹ نمبر 70 کائلاشم سے چِپّوری ہنمنتھ چاڑی نے خریدا، بعد میں انہوں نے یہ پلاٹ چَکیلا وینکٹ لکشمی کو بیچ دیا۔ وینکٹ لکشمی اور اْن کے شوہر شری نیواس حیدرآباد میں رہتے تھے، اس دوران مذکورہ ملزمان نے 2022 میں اس پلاٹ پر قبضہ کر کے حدود میں تبدیلی کی اور دو کمروں پر مشتمل شیڈ تعمیر کیا۔ اس پر 18-19-93/b/1 کا جعلی مکان نمبر لگا کر بَیّارم راجیا نے اپنی بیوی راجمنی کے نام گفٹ ڈِیڈ بھی تیار کرا دیا۔اصل پلاٹ مالکہ چَکیلا وینکٹ لکشمی اور اْن کے شوہر چَکیلا شری نیواس نے جب کہا کہ یہ پلاٹ ہمارا ہے تو راجیا اور راجمنی نے انہیں دھمکایا۔بعد میں ملزمان نے اس پلاٹ کو کسی اور کے قبضے میں نہ آنے دینے کے بہانے سدی پیٹ کے “کرشن مندر” کے لیے ہَرے کرشن سَت سنگھ کے نام رجسٹریشن بھی کروا دی۔ یہ پلاٹ 300 گز پر مشتمل ہے، جس کی مارکیٹ ویلیو 60 لاکھ روپے ہے۔ اس واقعے کی شکایت ہَرے کرشن ست سنگھ والوں نے پولیس سے کی۔ ایس آئی آصف نے مقدمہ درج کر کے مکمل تحقیقات کیں، تمام دستاویزات جمع کیے اور ملزمان کو گرفتار کر کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، یہ بات انسپکٹر نے ایک بیان میں بتائی۔اس موقع پر ٹو ٹاؤن انسپکٹر نے کہا کہ جو بھی غیر قانونی قبضہ کرے گا یا جعلی دستاویزات تیار کرے گا اْن کے خلاف مقدمے درج کر کے قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اگر کوئی متاثرہ ہو تو پولیس اسٹیشن آ کر درخواست دے۔اس موقع پر ایس آئی آصف اور ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے عملے نے شرکت کی۔