سدی پیٹ : سپریم کورٹ کی ہدایت پر قومی لوک عدالت کا اہتمام سدی پیٹ ضلع عدالت میں کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کورٹ چار رکنی ایڈیشنل جج سریتا، پرنسپل جونئیر سیول جج کرن کمار، ایڈیشنل جونئیر سیول جج پوجا کندوری موجود تھے۔ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جج صاحبان نے کہا کہ لوک عدالت کے ضمن زیر التواء مقدمات کی باہمی رضامندی سے یکسوئی کی جائیگی جو ایک ہی نشست میں تکمیل پائیگی۔ مجرم کی جرم کے ارتکاب پر ہونیوالی جلدبازی بعد چند لمحوں کے ختم ہوجاتی ہے اور لوک عدالت کے ذریعہ باہمی رضامندی سے مقدمہ کی یکسوئی کی جاتی ہے۔ ابتک قومی سطح پر تین کروڈ مقدمات زیر التواء ہیں جسکو زیر بحث لانے کی خاطر سپریم کورٹ کی جانب سے لوک عدالت کا نظم کیا جارہا ہے۔ اس لوک عدالت سدی پیٹ و دوباک کے بشمول جملہ 1912 مقدمات کی یکسوئی کی گئی۔ جنمیں موٹر حادثات مقدمات 12 انجام پائے اور متاثرین کو 55,30,000 روپئے دلوائے گئے۔ منعقدہ لوک عدالت میں دیوانی، فوجداری، ازدواجی مقدمات کی یکسوئی انجام دی گئی۔ اس موقع پر بار اسوسی ایشن صدر دیونوری رویندر، وکلاء پرکاش، جناردھن، پرتی پرکاش، و دیگر موجود تھے۔