سدی پیٹ۔ 5؍اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ درود پاک کا پڑھنے والا ہمیشہ سرخرو ہوتا ہے درود شریف اللہ کا عظیم تحفہ ہے۔ ان خیالات کا اظہارحضرت مولانا حافظ سید احمدّاللہ حسینی بندہ نوازی المعروف جنید پاشاہ امام مسجد حسینی علم حیدرآباد نے بحیثیت مہمان خصوصی سدی پیٹ محمد عبدالکریم انجنئیر کے مکان میں گھر گھر درود و سلام کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ محفل درود شریف میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ قیامت کے دن افراتفری کے ماحول کے درمیان ہی درود پاک کا پڑھنے والا راحت و سکون کا سامان حاصل کرے گا۔مولانا نے کہا کہ گھروں میں درود شریف کے محافل کا سجانا خیر و برکت ہے اور خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کا وظیفہ درود و سلام ہے۔ مولانا جنید پاشاہ نے کمیٹی کی جانب سے گھر گھر درود و سلام کو عام کرنے پر بہترین عملی اقدام بتایا یہ لوگوں کے دلوں میں اللہ اور اس کے محبوب کے ذکر کو بسا نا جو قابل ستائش و مبارکباد و متاثر کن ہے اور درود پاک کی محافل کے گھروں میں انعقاد سے خواتین و بچوں میں دین سے رغبت اور اشتیاق بڑھتا ہے رشتہ دار دوست احباب میں ترغیب مل سکتی ہے۔ انہوں نے سدی پیٹ میں سلسلہ وار درود پاک کے محافل کے انعقاد پر بڑی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس مبارک کام کو ہر دیہات قصبہ شہروں میں عام کرنے پر زور دیا، کیونکہ لوگوں کے دلوں میں بسی کدورت دور ہوکر محبت بڑھتی ہے اور آخرت میں ہم سب کے لئے نجات کا سبب ہے۔ ان کے علاوہ مفتی مجیب اشرف نے قصیدہ بردہ شریف سنایا وہیں جناب محمد اسد جوڈیشل، یونیورسل محمد وحید صاحب اور مدرس محمد سردار میدک نے محفل قلوب کو منور کیا۔ میزبان انجنئیر عبدالکریم نے حضرت جنید پاشاہ کی گلپوشی شال پوشی کی اور آخر میں محمد رفیع الدین محمد مظہر کے سلام خیرالانام مفتی مجیب اشرف کی دعاؤں سے محفل کا اختتام عمل میں آیا۔