سدی پیٹ20 اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس کمشنر ڈاکٹر بی۔ انورادھا، آئی پی ایس نے نئے تعمیر شدہ سی اے آر ہیڈ کوارٹرس کا دورہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس کاجلد ہی افتتاح عمل میں آئے گا۔افتتاح سے قبل باقی ماندہ چھوٹے موٹے کام مکمل کرکے عمارت کو خوشنما طور پر تیار کیا جائے۔اس موقع پر پولیس کمشنر میڈم نے کہا کہ ضلع سدی پیٹ پولیس کمشنریٹ کے احاطہ میں نئے تعمیر شدہ سی اے آر ہیڈ کوارٹر کا معائنہ کیا گیا۔ انہوں نے ہاؤزنگ بورڈ کے اے ای سدھاکر اور پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ باقی ماندہ چھوٹے موٹے کام فوری طور پر مکمل کرکے افتتاح کے لیے تیار کریں۔ بتایا گیا کہ سی اے آر ہیڈ کوارٹر وسیع و عریض 10,000 اسکوائر فٹ پر تعمیر کیا گیا ہے۔گراؤنڈ فلور میں اسلحہ خانہ، اسٹور روم، ایم ٹی او آفس، ورک اسٹیشن اور آر آئی ایڈمن رومز تعمیر کئے گئے ہیں۔پہلی منزل 10,000 اسکوائر فٹ پر تعمیر کی گئی ہے، جس میں اے آر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے چیمبر، چار آر آئی چیمبر، آر ایس آئی ورک اسٹیشنس، خواتین کے لیے ریسٹ روم، اور تمام عہدیداروں کے لیے وسیع ورک اسٹیشن شامل ہیں۔ عمارت تقریباً مکمل ہوچکی ہے، صرف چند چھوٹے موٹے کام باقی ہیں جنہیں جلد از جلد مکمل کرکے افتتاح کے لیے تیار کرنے کی ہدایت کمشنر نے دی۔اس موقع پر اے آر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبھاش چندر بوس، ریزرو انسپکٹر پورن چندر، دھرنی کمار، کارتک، ایس بی انسپکٹر کرن، آئی ٹی سیل انسپکٹر سریندر گوڑ، سی سی نیتن، ریاستی پولیس سنگم کے نائب صدر رویندر ریڈی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔