سدی پیٹ ۔ شہر سدی پیٹ کے غریب لاچار و کمزور بچںو کیلئے ستیہ سائی ٹرسٹ کے زیر تعاون سے پروٹین فوڈ کی تقسیم عمل میں آئی ۔ وٹامن سے بھرپور غذا کی مذکورہ بچوں میں تقسیم کا وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ اس موقع پر وزیر ہریش راؤ بات کرتے ہوئے کہا کہ تیسری لہر کوویڈ 19 کے آنے کے ضمن میں ریاستی حکومت اور محکمہ صحت بچوں کے حفظان صحت کے متعلق عوام کو آگاہ کی ہے ۔ ستیہ سائی ٹرسٹ بچوں کو متوازن غذا تقسیم کرنے کا صحیح بیڑا اٹھایا تاکہ اگر وباء آتی ہے تو برداشت کرنے کی قوت مدافعت باقی رہتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست بھر میں واقع سدی پیٹ وٹامن سے بھرپور غذاء تقسیم پروگرام انجام دیاگیا ہے جوکہ ٹرسٹ کے ذمہ داران قابل ستائش ہیں۔