سدی پیٹ ۔سدی پیٹ پولیس کمشنر شری جوئیل ڈائیوس آئی پی ایس نے اپنا صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سدی پیٹ ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر موضع کوڈور کلاں سیوار کریمنگر روڈ پر موٹر گاڑی، ناکارہ جنریٹرس، پرانے کرسیاں،پرانا ٹینٹ، ٹیبل ،پرانے پنکھے، اور پرانا لوہے کا سامان، ویپرو کمپیوٹر، ڈرائیگن لائیٹ، پرانے ہیلمٹ، اور مختلف قسم کے ناکارہ و پرانی آشیاء کا 26 جون بروز ہفتہ صبح 10بجے ہراج کیا جائیگا، استفادہ حاصل کرنے والے اس ہراج میں شریک ہوکر حسب ضرورت آشیاء کی رقم جمع کرکے آشیاء لے جائیں۔
مچھلیوں کے شکار کے دوران ایک شخص غرقاب
میدک ۔ میدک کے منڈل کلچرم کے اینڈگنڈلا کے ایک تالاب میں ایک فرد مسٹر راجو 30 سالہ جو مچھلیوں کے شکار کر رہا تھا ۔ مچھلیوں کے شکار کیلئے تالاب میں جال ڈال کر کچھ دیر بعد جالا نکال رہا تھا کہ خود جال میں پھنس کر گرگیا اور غرقاب ہوگیا ۔ پولیس کلچرم نے اطلاع پاکر مہلوک شخص کو نکاتے ہوئے ضابطہ کی کارروائی انجام دی ۔