سدی پیٹ کو ملک میں ’کلین اینڈ گرین‘ مقام حاصل

   

پانچ سال کے دوران مثالی اور معیاری ترقی، بلدی اجلاس سے ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا خطاب

سدی پیٹ : دفتر مجلس بلدیہ سدی پیٹ میں میونسپل چیرمین راج نرسو کی صدارت میں سدی پیٹ مجلس بلدیہ 22-2021 مالی سال کا اجلاس منعقد کیا گیا جسمیں وزیر خزانہ ٹی ہریش راو، میونسپل وائس چیئرمین اطہر پٹیل، کونسلرس، کمشنر ڈاکڑ کے وی رامنا چاری نے شرکت کی۔ موجودہ مالی سال کیلئے 154 کروڈ، 43 لاکھ کا بجٹ کی کونسل میں منظوری حاصل ہوئی۔ صفائی کرمچاری و دیگر ملازمین کو 30 فیصد اضافہ ہوا سدی پیٹ مستقر میں خشک و تر کچرا کی علیحدگی کے نظم پر عوامی شعور بیداری و یاد دہانی پر توجہ مرکوز کرنے کی تلقین کی اور کچرہ کے انبار سے سدی پیٹ کو پاک کرنے میں ملازمین و کونسلرس نے متفقہ طور پر منظوری حاصل کی۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے عوامی نمائندوں، کونسلرس، ملازمین سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سالہ دور میں مشترکہ طور پر حکمت عملی کے تحت مجلس بلدیہ نے شاندار، معیاری طور پر ترقی دیتے ہوئے 529کروڑ، 35 لاکھ کے ترقیاتی امور کی انجام دہی کی گئی، دیگر سرکاری شعبوں کے تعاون سے 4620 کروڈ روپیوں کی سدی پیٹ بلدیہ کے حدود میں ترقی کے امور انجام دئے گئے ہیں۔ ان پانچ سالہ بلدی معیاد میں ابتک 5149 کروڈ روپیوں کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کو انجام دیا گیا۔جنمیں 3690 کروڈ کی لاگت سے رنگانائیک ساگر، 163 کروڈ سے ڈبل بیڈ روم مکانات، 715 کروڈ سیگورنمٹ میڈیکل کالج، 3.5 کروڈ سے سنٹرل لائبریری، 40 کروڈ کی لاگت سے آئی ٹی پارک، ہاریتہ ہوٹل، فزیکل سلج ٹریٹمینٹ پلانٹ،زیرزمین ڈرینج،ڈمپ یارڈ، بلدیہ سدی پیٹ کو ملک بھر میں کلین اینڈ گرین کے تحت منفرد مقام حاصل ہے۔ سابق میں خنزیروں سے پاک شہر سدی پیٹ کو بنایا گیا جسکے باعث سدی پیٹ کو ترقی کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ اب سدی پیٹ میں بندروں، کتوں کی کثرت ہے جوکہ اس ماہ کے 10 تاریخ تک مکمل طور پر اینیمل برتھ کنٹرول سنٹرل کا قیام کا تیقن دیا۔ سدی پیٹ کے مرکزی شاہراہوں پر 26 کروڈ کی لاگت سے دو عدد سوائپینگ ٹریک مشین کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔