گلبرگہ 14دسمبر :(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر نشین سر سید احمد خان اکیڈمی ، گلبرگہ جناب شاہ نوا خان شاہین کی اطلاع کے بموجب سرسید احمد خان اکیڈمی کے زیر اہتمام بتاریخ 18 دسمبر بروز اتوار بوقت 10.30ببجے دن بمقام گولڈن بڈس انگلش میڈئیم اسکول ، نیو بینک کالونی ، بلال آؓاد ، گلبرگہ ایک جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے ۔پروفیسر محمد عبدالحمید اکبر صدر شعبہ اردو خواجہ بندہ نوازؒ یونیورسٹی ، گلبرگہ بعنوان علامہ اقبال کا فلسفہء خودی تقریر کریں گ جب کہ مولانامحمد جاوید عالم قاسمی امام و خطیب مسجد قباء اسلام آباد کالونی ،گلبرگہ بعنوان فکر اقبال خطاب کریں گے ۔مولانا سید مجتبی ٰ حسین گلسرم کی قرات کلام پاک، اور جناب سید طیب علی یعقوبی کی جانب سے نعت شریف کی پیش کشی کے بعد جناب شاہ نواز خان شاہین صدر سر سید احمد خان اکیڈمی کے ابتدائی کلمات کے بعد جلسہ کا اغاز ہوگا ۔ جناب محمد عظیم الدین ایڈوکیٹ چیر مین ٹیپو سلطان شہید ٹرسٹ گلبرگہ اور جناب مولانا محمد نوح صدر انڈئین یونئین مسلم لیگ گلبرگہ بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔