حیدرآباد ۔ ونڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بعد اسٹارکرکٹر اپنے گھر واپس ہورہے ہیں۔ اس دوران فاسٹ بولر محمد سراج حیدرآباد پہنچے جہاں مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن نے راجیو گاندھی ایرپورٹ پر سراج سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیتا رامن نے ہندوستانی ٹیم کو ٹورنمنٹ میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔ اسی طرح انہوں نے سراج کو تسلی دی کہ کھیل میں جیت اور ہار فطری ہے۔ اس میگا ٹورنامنٹ میں سراج نے 11 میچوں میں 33.50 کی اوسط سے 14 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے سری لنکا کے خلاف 16 رنز بنائے اور 3 وکٹیں حاصل کیں اور ورلڈ کپ میں اپنی بہترین بولنگ کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ جسپریت بمراہ اور محمد سمیع کے ساتھ انہوں نے اپنا کردار موثر انداز میں نبھایا۔ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد کھلاڑی بہت جذباتی ہو گئے۔ خاص طور پر محمد سراج روپڑے۔