بھوپال۔ سربجوت سنگھ نے مردوں کے ایر پسٹل میں گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ ورون تومر نے اسی ایونٹ میں برونز میڈل حاصل کیا۔ ہندوستانی خواتین ایر پستول شوٹر میڈل کی دوڑمیں جگہ نہیں بنا سکی۔ منو بھکر، دیویا سبباراجو اور تال سنگوان یہاں مقابلوں کے افتتاحی دن بہتر مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔ ٹیم اور مکسڈ ٹیم زمروں میں2021 کے جونیئر ورلڈ چمپیئن سربجوت نے ورلڈ کپ کے پہلے فائنل میں گولڈ میڈلکے مقابلے میں آذربائیجان کے رسلان لونیو کو 16-0 سے شکست دی۔