سربجوت میڈل کا رنگ بدلنے کے خواہاں

   

بنگلورو۔ سربجوت سنگھ جنہوں نے منو بھکرکے ساتھ مل کر مکسڈ شوٹنگ ایونٹ میں ہندوستان کو اپنا پہلا اولمپک میڈل دلایا، ہفتے کے روز کہا کہ انہیں اپنے ایونٹ سے پہلے بمشکل ایک ساتھ تربیت کا موقع ملا تھا۔ منو اور سربجوت نے پیرس اولمپکس کے 10 میٹر ایر پسٹل مکسڈ ٹیم شوٹنگ ایونٹ میں برونز میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔ سربجوت نے کہا دونوں کی تربیت مختلف ہے مخلوط تربیتی سیشن 30 منٹ تک جاری رہا جس سے پہلے منو نے الگ سے اور میں نے الگ سے تربیت حاصل کی۔ اس نے کہا ہماری گفتگو عام طور پر مختصر ہوتی تھی جس میں اپنا صد فیصد مظاہرہ دینے پر توجہ مرکوز ہوتی ۔ آخر میں اس اولمپک میڈل جیتنے والے کھلاڑی نے 2028 کے لاس اینجلس گیمزکے لیے اپنے مقصد کی وضاحت کی اور اپنے چمکتے ہوئے برونز میڈل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا،آئندہ اولمپکس میں اس کا رنگ بدلنا ہوگا۔