سربراہی آب کے کاموں کو جنوری کے آخر تک مکمل کریں

   


کریم نگر میں عہدیداروں کو ضلع کلکٹر کی ہدایت ، مشن بھگیرتا کے کاموں کا جائزہ

کریم نگر۔ دیہاتوں میں مشن بھگیرتا کے کاموں کوجلد از جلد مکمل کرنے اور مشن بھگیراتا پائپ لائن کے ذریعہ پانی کی سربراہی کیلئے اقدامات کی ضلع کلکٹر کریم نگر ششانکا نے متعلقہ عہدیداران کو ہدایت دی ۔کلکٹر کیمپ آفس میں مشن بھگیرتا کے متعلقہ امور پر جائزے اجلاس منعقد کیا گیا اس موقع پر ضلع کلکٹر نے مشن بھگیرتا گریڈ عملہ کو ضلع کے تمام دیہاتوں میں واٹر سربراہی کے متعلقہ کاموں کو جنوری ماہ کے اوآخر تک مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ مشن بھگیرتا انٹرا عملہ کو رعیتو ویدیکا ، مدارس اور آنگن واڑی سنٹر میں پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے کنکشن کے متعلقہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ ڈبل بیڈ روم مکانات اور سرکاری اداروں کیلئے آدھے انچ کے نل کنکشن دینے کی صلاح دی۔ مشن بھگیراتا گریڈ عملہ کو رہائشی مدارس و یتیم خانوں میں پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے اقدامات کی ہدایت دی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ضلع کے تمام منڈل پریشد منڈل ریوینیو دفاتر میں مشن بھگیراتا پائپ کنکش دیں اور کنکشن کے اگلے تین دنوں میں پانی کی سربراہی کو یقینی بنایا جائے۔ خاص کر سائیداپور ویناونکا میں مشن بھگیرتا کے کاموں کو 3جنوری تک مکمل کرنے کتہ پیٹہ ، گاندھی نگر پرکاش نگر علاقوں کیلئے ایم پی ڈی او سے تعاون حاصل کرتے ہوئے کاموں کو مکمل کریں۔ ضلع میں صد فیصد کاموں کو اندرون 31 ڈسمبر مکمل کرتے ہوئے ایم پی ڈی او ایم پی او سرپنچوں کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے۔ اس اجلاس میں مشن بھگیرتا انٹرا اور گریڈانجینئرنگ عہدیداران و عملہ نے شرکت کی۔