سرحدی تعمیر نو پروگرام کی فنڈنگ کیلئے حکومتکارپوریٹ شراکت داری پر زور

   

سری نگر۔ 17 مئی (یو این ائی) جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر اور رکن اسمبلی سجاد لون نے جموں و کشمیر میں حالیہ سرحدی گولہ باری سے متاثرہ خاندانوں کو فوری اور مکمل معاوضہ دینے کی پر زور وکالت کی ہے۔ انہوں نے سرحدی علاقوں کے دورے کے بعد، مقامی لوگوں پر تباہ کن اثرات پر گہرے تشویش کا اظہار کیا۔ان کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے : ‘ جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں کو بڑے پیمانے پر نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے ، مکانات، دکانیں اور دیگر عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب وہاں گئے اور درد اور خوف کے احساسات کو محسوس کیا۔ یہ ان خاندانوں کے لئے خوفناک دن رہے ہیں جنہوں نے مسلسل گولہ باری کا سامنا کیا، چھوٹے بچے خوفزدہ ہیں کیونکہ ان سے ان کا بچپن چھین لیا گیا ہے ۔ سجاد لون نے کہا کہ ان لوگوں کو اپنے نئے مکان بنانے کے لئے بے پناہ چلینج کا سامنا ہیں جن میں سے اکثر ایسے ہیں جن کے پاس نئے مکان بنانے کے وسائل نہیں ہیں۔