سرحدی تنازعہ:حکومت کو ملکی مفاد میں اقدام کرنے کی ضرورت:مایاوتی

   

لکھنؤ:17جون(سیاست ڈاٹ کام) لداخ میں چینی افواج کے ذریعہ ہندوستانی علاقے میں دراندازی کی کوشش اور 20 ہندوستانی فوجیوں کی شہادت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے بدھ کو کہا کہ حکومت کو پوری احتیاط کے ساتھ ملکی مفاد میں ہر ضروری اقدام کرنے چاہئے ۔