سرحدی دیوار بنانے کیلئے ٹرمپ پنٹگان کی رقم استعمال نہیں کرسکتے

   

سان ڈیگو۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سان ڈیگو کی ایک اپیل کورٹ نے میکسیکو سے متصل سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے پنٹگان کی رقم کے استعمال کو منجمد کردینے کے فیصلہ کو برقرار رکھا ہے اور یہ شبہ ظاہر کیا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ 2020ء کے انتخابات سے قبل اپنی دستخطی مہم کے وعدہ کو پورا کرنے کے اہل ہوں گے۔
9 ویں یو ایس سرکٹ کورٹ آف اپیلس سان فرانسسکو کے تین ججس کے منقسم پینل نے یہ اتفاق کیا کہ تحت کی عدالت نے جو رولنگ دی ہے وہ درست ہے۔