سردار ولبھ بھائی پٹیل کی خدمات کو خراج : ریونت ریڈی

   

حیدرآباد۔30 ۔اکٹوبر(سیاست نیوز) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے ملک میں موجود تمام شاہی ریاستوں کے ہندستان میں انضمام کو یقینی بناتے ہوئے ہندستان کو متحد کیا تھا ۔ چیف منسٹر تلنگانہ نے سردار پٹیل کے یوم پیدائش 31اکٹوبر پر ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔مسٹر اے ریونت ریڈی نے ان کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ہندستان میں موجود سینکڑوں آزاد شاہی ریاستیں ہندستان میں شامل نہیں تھیں لیکن ہندستان کے پہلے نائب وزیر اعظم و مرکزی وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے سبب تمام ریاستیں ہندستان کا حصہ بن پائی ہیں۔انہوں نے سردار پٹیل کی ان خدمات کو لاثانی اور انتہائی اہمیت کی حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو کارنامہ انجام دیا ہے اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ انہوں نے سردار پٹیل کو عظیم قائد قرار دیا۔3