مدہول: تلنگانہ جنا سمیتی پارٹی نے سردار ونود کمار جو کہ تلنگانہ کے ایک کارکن اور عثمانیہ یونیورسٹی کے طالب علم ہیں ان کو جے اے سی حلقہ اسمبلی مدہول کا انچارج مقرر کیا گیا ریاستی پارٹی کی وسیع میٹنگ میں ٹی جے ایس کو حلقہ انچارج کے طور پر مقرر کیا گیا سردار ونود کمار ٹی جے ایس طلباء ونگ کے ریاستی ورکنگ صدر ہیں۔ انہوں نے ریاستی پارٹی کے صدر پروفیسر کودنڈارام، نائب صدور گنگا پورم وینکٹ ریڈی، جنرل سکریٹریز دھرمارجنولو اور بیری رمیش اور ریاستی پارٹی پولٹ بیورو کے ارکان کا مدھول حلقہ انچارج کے طور پر تقرر کرنے پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ وہ حلقہ میں پارٹی کی مضبوطی بنانے کے لیے کام کریں گے۔