حیدرآباد /22 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) گذشتہ ہفتہ 10 دن سے ریاست تلنگانہ پوری طرح کی سردی لپیٹ میں ہے محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے مزید تین تا چار دن تک سردی کا قہر جاری رہنے کی پیش قیاسی کی ہے ۔ ٹھٹھرا دینے والی سردی سے عام زندگی تقریباً مفلوج ہوگئی ہے ۔ تاہم بے یار و مددگار فٹ پاتھ پر زندگی گذارنے والے افراد بہت زیادہ پریشان ہیں ۔ سکندرآباد گاندھی ہاسپٹل کے احاطے میں موجود شیڈ میں کئی بے سہارا لوگ سردی میں رات گذار رہے ہیں ۔ ہاسپٹل میں زیر علاج مریضوں کے رشتہ داروں کو کافی مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے ۔ سکندرآباد میٹرو اسٹیشن کے فٹ پاتھ پر بھی کئی ضعیف افراد کو سڑکوں پر سوتا ہوا دیکھا گیا ہے ۔ کئی لوگ اُڑھنے کیلئے کمبل وغیرہ نہ ہونے پر سردی میں ٹھٹھر کر بغیر سوئے رات گذار رہے ہیں ۔ ایسے بے سہارا غریب لوگوں پر توجہ دینے انہیں گرم کپڑے اور اُڑھنے کیلئے کمبل وغیرہ سربراہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ ن